شوبز

عائزہ خان نے”مینو”سے اظہار محبت کر دیا

 اداکارہ عائزہ خان نے ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔ 

عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری سے ایک لمبی بریک لینے کے بعد آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ میں ’مینو‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔مداح اور شوبز شخصیات عائزہ خان کے اس چلبلے اور معصوم کردار کو بہت سراہ رہے ہیں اور اب تک یہ ڈرامہ صرف یوٹیوب پر مجموعی طور پر 100 ملین ویوز کا سنگ میل عبور کر چکا ہے۔عائزہ خان نے فوٹو اور انسٹاگرام پر اپنے اس منفرد کردار ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔

عائزہ خان نے تحریر کیا کہ ’میری پیاری پیاری مینو کو بہت سا پیار‘۔ مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے۔

اداکارہ نے ڈرامہ کی کاسٹ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپ سب کی اداکاری بہت جاندار ہے، ماشاء اللہ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.