شوبز

"آپ بولتے بہت ہیں”۔۔۔ نوشین شاہ نے عامر لیاقت کو کھری کھری سنادیں

اداکارہ نوشین شاہ نے لائیو شو کے دوران میزبان عامر لیاقت کے زیادہ اور بے تکا بولنے پر اُن کی کلاس لے لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ صبورعلی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں شرکت کر کے ترکی بہ ترکی دلچسپ جواب دے کر عامر لیاقت کو خاموش کر دیا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یہی سین نو شین شاہ کی جانب سے دُہرایا گیا ہے۔

رمضان ٹرانسمینشن کی وائرل ہوتی ویڈیو مں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے سیٹ پر معروف گلوکار احمد جہانزیب، میزبان عامر لیاقت اور اداکارہ نوشین شاہ موجود ہیں اور باتوں میں مصروف ہیں۔اس دوران نوشین شاہ کے بات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی عامر لیاقت بھی اُن کے ساتھ ہی بولے جا رہے ہیں اور مہمان نوشین شاہ کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشین شاہ عامر لیاقت کی اس عادت سے تنگ آ کر انہیں خاموش ہونے کا بول رہی ہیں اور ساتھ میں کہہ رہی ہیں کہ آپ بہت بولتے ہیں کسی اور کی سنتے ہی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.