شوبز

دانیال ظفر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب اسپورٹس سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کے مرکزی اداکار دانیال ظفر کے مطابق ابھی وہ کم عمر ہیں جب تین سے چار سال بعد وہ سنجیدہ شخص بن جائیں گے، تب وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں گے۔

’بارہواں کھلاڑی‘ میں دانیال ظفر کے علاوہ کنزا ہاشمی، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کے بینر تلے مقامی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر ریلیز کیا جائے گا۔’بارہواں کھلاڑی‘ کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ’شاہد‘ اور ’موٹر سائیکل گرل‘ جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار عدنان سرور نے دی ہیں۔

دانیال ظفر نےاپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت عمر کے حساب سے اگر انہیں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا تو اداکارہ کو ان کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔دانیال ظفر نے ماہرہ خان کے حوالے سے بڑی بہن کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے اداکارہ سے معذرت بھی کی، تاہم ساتھ ہی خود کو کم عمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ سال انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

دانیال ظفر کے مطابق وہ ابھی لڑکپن کے دور سے گزر رہے ہیں اور تین سے چار سال بعد جب وہ کم عمری سے گزر کر سنجیدہ مرد بن جائیں گے تب وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں گے۔ساتھ ہی دانیال ظفر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ اب بھی وہ ماہرہ خان کے ساتھ بطور ہیرو کام کریں، تاہم انہیں معلوم نہیں کہ ایسا کب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.