شوبز

بھارت میں کورونا کی صورت حال پر ہالی ووڈ سٹارز نے مدد کی اپیل کر دی

بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی آواز اٹھادی۔

ہالی ووڈ اداکارہ ریس ودرسپون اور گلوکارہ کیٹی پیری کی جانب سے بھارت کی مدد کی اپیل سامنے آئی ہے۔کیٹی یپری نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ لوگوں نے بھارت میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں سنا ہوگا جہاں اس بیماری کے کیسز کی تعداد روزانہ ایک نیا ریکارڈ بنارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسپتالوں نے آکسیجن اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو اسپتال کے باہر مرتا دیکھ رہے ہیں۔

کیٹی پیری نے اپنے اکاؤنٹ پر امداد دینے کے لئے تفصیلات بھی شیئر کیں۔

کیٹی پیری کے علاوہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ریس ودرسپون نے بھی بھارت کی امداد کے لئے اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.