شوبز

’پوم پی پی‘ کورونا ویکسین کی حوصلہ افزائی کا گانا

سنگاپور کی مقامی حکومت نے کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کے لیے منفرد گانا جاری کردیا۔

سنگاپور حکومت سمیت دیگر ممالک کی حکومتوں نے گزشتہ برس کورونا وائرس پھیلنے کے وقت لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے بھی گانے جاری کیے تھے۔کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد جہاں مختلف ممالک کی حکومتوں نے منفرد طرز کے اشتہارات جاری کیے، وہیں مختصر دستاویزی فلمیں، ڈرامے، خصوصی ویڈیوز اور گانے بھی جاری کیے۔اسی طرح سنگاپور حکومت نے گزشتہ برس کورونا وائرس کے دوران محفوظ رہنے کے حوالے سے بھی ایک گانا جاری کیا تھا۔

اور اب سنگاپور کی حکومت نے بھارتی پنجابی نژاد اداکار و گلوکار گرمیت سنگھ اور اداکارہ ارینے انگ سمیت دیگر اداکاروں و فنکاروں کی کاسٹ پر مبنی منفرد گانا جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.