شوبز

اردو کے نامور ادیب اور نقاد شمیم حنفی نئی دہلی میں انتقال کر گئے

شمیم حنفی چند روز پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے، انہیں نئی دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ جمعرات کی شام انتقال کر گئے

اردو کے نامور ادیب اور نقاد شمیم حنفی آج بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 82 برس تھی، وہ چند روز سے کورونا میں مبتلا تھے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شمیم حنفی چند روز پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے، انہیں نئی دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ جمعرات کی شام انتقال کر گئے۔ شمیم حنفی 17 نومبر 1938 کو بھارتی شہر سلطان پور میں پیدا ہوئے، انھوں نے الہ آباد یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ پہلے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں شعبہ تدریس سے وابستہ رہے۔ انھوں نے تنقید کے ساتھ ساتھ ڈرامے بھی لکھے اور شاعری بھی کی۔ ابوالکلام آزاد کی مشہور کتاب انڈیا ونز فریڈم کا ترجمہ بھی کیا۔ ان کی مشہور کتابوں میں جدیدیت کی فلسفیانہ اساس اور منٹو حقیقت سے افسانے تک شامل ہیں۔ شمیم حنفی پاکستان میں ادبی میلوں خاص طور پر عالمی اردو کانفرنس کے کئی بار مہمان بنے جہاں ان کی گفتگو ہمیشہ سامعین کے لیے بہت دلچسپ اور بصیرت افروز ہوتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.