شوبز

اداکارہ مایا علی کی سڑکوں پر آوارہ گردی،ویڈیو وائرل

اداکارہ مایا علی کی کراچی کی سڑک پررات دیرگئےمرد ساتھیوں کےساتھ کرکٹ کھیلنےکی ویڈیووائرل ہوگئی

اداکارہ مایا علی کی سڑکوں پر آوارہ گردی،ویڈیو وائرل، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی کرکٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی برانڈ ایمبیسڈرمقررہونےوالی اداکارہ مایا علی کی کراچی کی سڑک پررات دیرگئےمرد ساتھیوں کےساتھ کرکٹ کھیلنےکی ویڈیووائرل ہوگئی۔ مایا علی اگرچہ کرکٹ ٹیم کی سفیرکےطورپرکھیل کےمیدانوں میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی رہی ہیں، تاہم پہلی بارانہیں پاکستان میں روایتی انداز میں سڑک اورگلیوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ کھیلتے دیکھا گیا۔

فیشن رپورٹرملیحہ رحمٰن نےمایا علی کی اسپورٹس اینکرفیضان نجیب اوردیگرمرد ساتھیوں کےہمراہ کراچی کی سڑک پررات دیرگئےکرکٹ کھیلنے کی ویڈیوشیئرکی،جس میں اداکارہ کوبلےبازی کرتےدیکھا جا سکتا ہے۔ ملیحہ رحمٰن کےمطابق انہوں نےمذکورہ ویڈیو مایا علی کی جانب سےحاصل کی،جس میں اداکارہ کورات دیرگئےسیکیورٹی اہلکاروں کےسائےمیں پرجوش اندازمیں کھیل کھیلتےہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔

مختصرویڈیومیں مایا علی کوبلےبازی کرتےدیکھا جا سکتا ہے،ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ مایا علی اچھا اسکورکرنےکےبہترین شاٹ کھیلتی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سےرات دیرگئےسڑک پرمرد ساتھیوں کےساتھ کرکٹ کھیلنےکی ویڈیووائرل ہوگئی اورشائقین نے انہیں بہترین کرکٹر بھی قراردیا۔ بعض مداحوں نےان کی جانب سےکھیل کھیلنےکا ان کا چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی قراردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.