شوبز

کنول آفتاب ایک بارپھربڑا اعزاز اپنےنام کرنےمیں کامیاب

ٹک ٹاک فالوورزمیں اضافےکےبعد کنول آفتاب نمبرون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا تک پہنچنےمیں تھوڑی ہی پیچھے ہیں

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ایک بار پھر ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

کنول آفتاب کی عید سے پہلے عید ہوگئی

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد کنول آفتاب نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا تک پہنچنے میں تھوڑی ہی پیچھے ہیں۔ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں یعنی کنول آفتاب مقبولیت کی اس دوڑ میں جنت مرزا سے خاصی دور نہیں ہیں۔ کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

لاہورسے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹارہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سےایک نجی ویب چینل پرمیزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ ماہ ہی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔ کنول آفتاب کے شوہر ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک پر 12 اعشایہ 2 ملین فالوورز ہیں۔ ذوالقرنین سکندر پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں پہلے ٹک ٹاکر ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.