شوبز

عید کے دوسرے روز بھی فنکاروں کا فیشن شو

عیدالفطر کے دوسرے روز بھی فنکاروں کے درمیان ڈریسز کا مقابلہ ہوا اور زیادہ تر اداکاراؤں نے شوخ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

یمنیٰ زیدی نے عید کے دوسرے دن گہرے نیلے رنگ کا لباس پہنا، ساتھ ہی ہاتھ کی انگلیوں پر نازک سا مہندی کا ڈیزائن لگایا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا۔

اداکارہ اقرا عزیز نے عید کے دوسرے روز آسمانی رنگ کی لمبی فراک پہنی جس پر ہلکے گلابی رنگ کے پھول بنے ہوئے تھے، چاروں طرف فینسی لیس والے دوپٹے نے سوٹ کو چار چاند لگا دیئے۔

https://www.instagram.com/p/CO2i5mfjBrC/

گہرے گلابی اور نارنجی رنگ کے امتزاج والے لباس نے اداکارہ کے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔ سارہ خان نے سوٹ کے ساتھ گلے میں ہرے رنگ کا ہار پہنا جب کہ بالوں کو ایک جوڑے کی شکل دی۔

عائزہ نے دوسرے روز کے لیے سفید رنگ کی لمبی گھیردار فراک کا انتخاب کیا، ساتھ ہی بڑے بڑے جھمکے پہنے۔

https://www.instagram.com/p/CO2Invthabi/

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.