شوبز

علی ظفر ،فاروق قیصر کی ناگہانی موت پر افسردہ

اداکار علی ظفر نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فاروق قیصر کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انکل سرگم جیسے دیگر پتلی تماشا کرداروں کے بانی فاروق قیصر ایک انتہائی مُتاثر کن انسان اور مصنف تھے۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’حال ہی میں مجھے فاروق قیصر سے صدر کے ایوارڈ کی تقریب میں ملنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ کُرسی پر بیٹھے تھے اور اُن کی آنکھوں میں ہر ایک کے لیے محبت اور احترام صاف نظر آرہا تھا۔‘

علی ظفر نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے فاروق قیصر کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.