شوبز

مریم نوازبھی انکل سرگم (فاروق قیصر) کی شکرگزار

مریم نواز نےمعروف مزاح نگارفاروق قیصرعرف انکل سرگم کےانتقال پرشدید دُکھ کا اظہار کیا ہے

مریم نوازبھی انکل سرگم (فاروق قیصر) کی شکرگزار، مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے معروف مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فاروق قیصر کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مُسکراہٹیں پھیلانے پر فاروق قیصرصاحب کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا کیونکہ یہ شاید سب سے بڑی خدمت ہے جو آپ اپنے ہم عمر انسانوں کے لیے کرسکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے فاروق قیصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’انکل سرگم جیسی بچپن کی خوبصورت اور ناقابل فراموش یادوں کا شکریہ۔‘ مریم نواز نے فاروق قیصر کے لیے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے اُن کے لواحقین کے لیے بھی دُعا کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔ کلیاں، سرگم سرگم اور ڈاک ٹائم ان کے مشہور ٹی وی شوز تھے, تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام ’کلیاں‘ ان کی پہچان بنا، اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے شہرت حاصل کی۔ فاروق قیصر کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کیجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.