شوبز

"میں اس سرکس سے تنگ آگئی ہوں”۔۔۔ثمینہ پیرزادہ پاکستانی سیاست پر برس پڑیں

 اداکارہ ثمینہ پیرزادہ پاکستان کے طرزِ حکومت سے تنگ آگئیں اور اس طرزِ حکومت کو ’سرکس‘ کا نام دے دیا۔

ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں موجود کئی سالوں پرانی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹانے کی کاوشوں کی سیاسی روایت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ جمہوریت ہے؟ ہم انتخابات کا انتظار کیوں نہیں کرسکتے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’پاکستانی عوام کو ہر پانچ سال بعد حکومت کے انتخاب کے لیے فیصلہ کرنے دیں۔‘

ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’میں اس سرکس سے تنگ آگئی ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.