شوبز

شعیب ملک بھی شائستہ لودھی کی مخالفت پر اُتر آئے؟

کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک نےاداکارہ ومیزبان شائستہ لودھی کی زبان کاٹنےکی خواہش کا اظہارکیا

شعیب ملک بھی شائستہ لودھی کی مخالفت پر اُتر آئے؟ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک نےاداکارہ ومیزبان شائستہ لودھی کی زبان کاٹنےکی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ شعیب ملک اداکارہ سونیا حسین کےہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئےاوردوران شو میزبان احسن خان کی جانب سےانہیں مختلف گفٹس دیتےہوئےسوال کیا گیا کہ وہ مداحوں کوبتائیں کہ وہ کسی بھی اداکارکوان میں سےکون سا گفٹ دینا چاہیں گےاورکیوں؟ شعیب ملک نےگفٹس باسکٹس میں سے قینچی کا انتخاب کیا اورکہا کہ وہ یہ قینچی شائستہ لودھی کودینا چاہیں گےکیوں کہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔

شعیب ملک ایسا کیوں چاہتےہیں؟ اس سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تووہ میری اماں کوکال کرتی ہیں اورسب بتادیتی ہیں کہ آپ کا بیٹا کا یہ بول رہا ہےوہ بول رہا ہے۔ شعیب ملک نےکہا کہ شائستہ میری والدہ کوکال کرکےہربات بتاتی ہیں لہٰذا میں شائستہ کی زبان کاٹ کران شکایتوں سےبچنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.