شوبز

ماہرہ خان نے سڑک پر ڈانس کرکے طوفان کھڑا کردیا

سپراسٹار ماہرہ خان کی فلم 'پرے ہٹ لو' کے گانے 'اک پل' پر ڈانس کرتی ویڈیو وائرل ہوگئی

ماہرہ خان نے سڑک پر ڈانس کرکے طوفان کھڑا کردیا، پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان کی فلم ‘پرے ہٹ لو’ کے گانے ‘اک پل’ پر ڈانس کرتی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔ ڈانس ویڈیو میں ماہرہ خان کو چھوٹی کار بڑا اسٹار نامی شو کی ہوسٹ کے ساتھ سڑک پرگانے ’اک پل ‘پر خوبصورت انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ماہرہ خان کو گانے میں پنک ٹی شرٹ اور جینز  پہنے ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘ 2019 میں ریلیز کی گئی تھی ، فلم کے مرکزی کردار میں مایا علی اور اداکار شہریار منور ہیں جس میں ماہرہ خان بھی گانے‘ مورا سیاں ‘ کے ذریعے مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں ۔ ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح ’مورا سیاں‘ گانے میں بھی خوبصورت دکھائی دی تھیں۔گانے میں اداکارہ نے انار کلی کے جیسا سُرخ لباس زیب تن کیا ہے جس میں انہوں نے لپ اسٹک بھی لال رنگ کی لگائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.