شوبز

سپرہٹ گیتوں کے میوزک ڈائریکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے

بالی ووڈ کو نامور گیت دینے والے معروف میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل عرف لکشمن 78 سال کی عُمر میں چل بسے۔

 وجے پٹیل عرف لکشمن گزشتہ روز دل کا دورہ  پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے۔

 میوزک ڈائریکٹر نے گزشتہ دنوں ہی کورونا وائرس کی دوسری ڈوز لگوائی تھی لیکن جب وہ گھر آئے تو اُنہیں کمزوری محسوس ہونے لگی جس کے بعد ڈاکٹر نے گھر میں ہی اُن کا علاج کیا۔وجے پٹیل کی طبیعت مزید بگڑی اور گزشتہ روز اُنہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ دُنیا سے کوچ کرگئے۔واضح رہے کہ 78 سالہ میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل اور سریندر کی جوڑی رام لکشمن کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔

بھارتی میوزک انڈسٹری کی اس مقبول ترین جوڑی نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی ہٹ گانوں کی موسیقی دی تھی۔

 لکشمن نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی کئی فلموں کو بھی سُپر ہٹ گیت دیے جن میں’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘جیسی فلمیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ رام لکشمن کی جوڑی نے ترانا اور ایجنٹ ونود سمیت کئی دیگر بالی ووڈ فلموں میں بھی موسیقی دی۔

دوسری جانب اُنہوں نے 70 سے زائد ہندی، بھوجپوری اور مراٹھی فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.