شوبز

قمر ملک کی ٹیلی فلم” تیرے پیار کی خاطر” مکمل

ڈائریکٹر قمر ملک کی ٹیلی فلم” تیرے پیار کی خاطر” مکمل ہوگئی ہے جس کے رائٹر محمد طارق اور پروڈیوسر جابر علی ہیں۔

اس بارے میں قمر ملک نے بتایا کہ کہانی ایک جہیز کی فرسودہ روایات میں جکڑے ہوئے معاشرے سے تعلق رکھنے والے ایک باپ کی ہے جو اپنے بیٹے کی شادی ایک ایسے خاندان میں کرنا چاہتا ہے جو گھر گاڑی اور بزنس کی رقم کے ساتھ ہر وہ قیمتی چیز بھی جہیز میں دیں جو ضروریات زندگی میں استعمال ہوتی ہیں
مگر اس کا بیٹا یہ فیصلہ کرتا کے کہ وہ جہیز جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پہلا قدم اُٹھائے گا کیوں کہ وہ اس بات کو اچھا نہیں سمجھتا کہ گھر میں سب کچھ ہونے کے باوجود دُلہن اُس گھر میں رہنے کے لیے سب کچھ اپنے گھر سے کیوں لائے ۔

ٹیلی فلم کی کاسٹ میں اشرف  خان،بلال حسن،علیزے نقوی،ایمسا چوہدری،ماہم مرزا،سمیر علی،عظمیٰ خان،زویا مایا اور احسن ملک شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.