شوبزفیچرڈ پوسٹ

رسوائے زمانہ پورن سٹار میا خلیفہ ان دنوں کیا کر رہی ہیں؟ ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز کو پاکستان میں دکھانے پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ ہوشرباء رپورٹ منظر عام پر آگئی

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اب وہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کریں گی

رسوائے زمانہ پورن سٹار میا خلیفہ ان دنوں کیا کر رہی ہیں؟ ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز کو پاکستان میں دکھانے پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ ہوشرباء رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان میں میا خلیفہ کے ٹک ٹاک اکانٹ پر ان کی کوئی ویڈیو نظر نہیں آتی تاہم کسی اور ملک کے آئی پی ایڈریس سے اسی اکانٹ پر ویڈیوز نظر آنے لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ جب میا خلیفہ کا نام پاکستان سے ٹک ٹاک پر سرچ کیا جائے تب بھی کوئی سرچ رزلٹس سامنے نہیں آتے۔ تاحال پاکستانی حکام کی جانب سے اس بارے میں بتایا نہیں گیا ہے کہ آیا حکومت نے ٹک ٹاک سے یہ پابندی لگانے کی درخواست کی تھی، اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تبصرے کے لیے بی بی سی کے سوال کا جواب نہیں دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنانی نژاد سابقہ پورن سٹار میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ان کے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب وہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کریں گی۔ انھوں نے گذشتہ رات کی گئی ایک ٹویٹ میں الزام عائد کرتے ہوئے طنزا لکھا کہ پاکستان کا شکریہ جس نے میرے ٹک ٹاک اکانٹ پر پابندی عائد کی ہے۔ اب سے میں اپنے تمام ایسے پاکستانی مداحوں کے لیے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر پوسٹ کروں گی جو اس فاشزم کو چکمہ دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے بتایا ہے کہ وہ ‘قابلِ اطلاق قوانین اور اپنے پلیٹ فارم کے اصولوں کے تحت ریگولیٹرز کی جانب سے مواد کو ہٹانے یا اس تک رسائی محدود کرنے کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہیں۔’ بی بی سی نے ان سے واضح طور پر یہ سوال کیا تھا کہ کیا پاکستانی حکام نے اس پابندی کی درخواست کی ہے؟ تاہم انھوں نے اپنی ای میل میں واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ پاکستانی حکومت یا اس کے کسی ذیلی ادارے کی جانب سے ایسی کوئی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.