شوبز

میں نے اپنے والد سے یہ بات چھپائی تھی کہ میں یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے بنیادی شرط یہ شرمناک کام …………؟ بھارتی ماڈ ل کا سنسنی خیز انکشاف

ایڈلن کیسٹیلینو نے مس ڈیوا یونیورس 2020 کا خطاب جیتا تھا لیکن مقابلہ حسن میں شرکت کی بات انھوں نے اپنے والد سے چھپائی تھی

میں نے اپنے والد سے یہ بات چھپائی تھی کہ میں یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے بنیادی شرط یہ شرمناک کام …………؟ بھارتی ماڈ ل کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مس یونیورس یعنی ملکہ کائنات کے 69 ویں بین الاقوامی مقابلے کی فاتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مس یونیورس 2020 کا ٹائٹل میکسیکو کی اینڈریو میزا نے جیتا جبکہ مس انڈیا ایڈلن کیسٹیلینو ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ اس مقابلے میں انڈیا کی ایڈلن کیسٹیلینو کو تیسری رنر اپ کا اعزاز ملا۔

ایڈلن کیسٹیلینو نے مس ڈیوا یونیورس 2020 کا خطاب جیتا تھا لیکن مقابلہ حسن میں شرکت کی بات انھوں نے اپنے والد سے چھپائی تھی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے ایڈلن نے کہا کہ میرے والد کپڑوں کے بارے میں بہت سخت تھے۔ انھیں شاید یہ پسند نہیں آتا کہ مقابلہ حسن میں بکینی کا ایک مقابلہ ہوتا ہے۔ لہذا مجھے یہ بات اپنے والد سے چھپانی پڑی۔ میں نے انھیں بتائے بغیر اس میں حصہ لیا۔ لیکن جب جیت گئیں تو انھیں بہت فخر محسوس ہوا تھا۔ اب جب میں بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر رہی ہوں تو وہ کبھی مجھے پیچھے مڑ کر دیکھنے کے لیے نہیں کہتے۔ اب جب میں مایوس ہوتی ہوں تو وہ مجھے حوصلہ دیتے ہیں۔

ایڈلن کا کہنا ہے کہ مس یونیورس کا تاج حاصل کرنے کا ان کا خواب ادھورا رہ گیا لیکن وہ کہتی ہیں: میں بہت خوش ہوں اور مطمئن بھی ہوں کہ اتنی مشکلات کے بعد ہم 20 سال بعد کوئی مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایڈلن کیسٹیلینو نے کہاکہمجھے بہت خوشی ہے کہ لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا اور عزت افزائی کی۔ مقابلہ حسن کے اس سفر میں مجھے لوگوں کا بہت تعاون حاصل رہا۔ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ بہت سارے لوگ جو مجھ سے رابطے میں تھے وہ بذات خود بہت سی تکالیف کا سامنا کررہے تھے۔ کسی کو کورونا ہوا تھا تو کسی نے اپنے اقارب کو کھو دیا تھا۔ یہ میرے لیے بہت جذباتی سفر تھا اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں اپنے دوستوں کی زندگی میں کچھ خوشی اور امید لا سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.