شوبز

فنکاروں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی

لاہور میں اسرائیل کے خلاف بھر پور مظاہرے میں فنکاروں نے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کردی۔ 

پاکستان آرٹسٹ یونیٹی کے زیر اہتمام فنکاروں نے پریس کلب لاہور کے باہر فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا جس میں فلم منصف و ہدایتکار ناصر ادیب، جرار رضوی، آغا حسن عسکری، دردانہ رحمن، شیبا بٹ اور ماڈل سوانا راجپوت سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

فنکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج کرنے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فنکاروں کے مطابق اسرائیلی معیشت کو دھچکا پہنچانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.