شوبز

اداکارآغا علی ،ماہرہ خان کےعشق میں گرفتارلیکن؟

اداکار، گلوکارومیزبان آغا علی نےماہرہ خان کواپنی پسندیدہ شخصیت اوربہترین اداکارہ قرارد دے دیا

معروف اداکار، گلوکارومیزبان آغا علی نےماہرہ خان کواپنی پسندیدہ شخصیت اوربہترین اداکارہ قرارد دے دیا۔ آغا علی اوراُن کی اہلیہ، معروف ہردلعزیزاداکارہ ومیزبان حنا الطاف کی ایک مختصرسی ویڈیوسوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں یہ خوبصورت اداکارجوڑی ماہرہ خان سےمتعلق بات کرتےنظرآرہےہیں۔

حنا الطاف کا اپنے شوہر آغا علی سے متعلق کہنا ہے کہ ’وہ تو اُن کی بیوی ہیں آغا علی اُن سے توہرصورت پیارکریں گےہی مگرآغا علی ماہرہ خان سے بھی بے پناہ پیارکرتے ہیں، آغا علی ماہرہ خان کوبہت پسند کرتےہیں اوراس سےمتعلق آغا علی اُنہیں پہلےبھی بتا چکےہیں۔‘

اس دوران آغا علی نے شو کے میزبان احسن خان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک اسکرین پر کام کرنا خود کے لیے اعزاز سمجھیں گے اوراگر اُنہیں ماہرہ خان کے ساتھ کوئی فلم آفر ہوئی تو وہ بغیر ایک روپیہ معاضہ لیے فلم سائن کر لیں گے۔‘ آغا علی کا کہنا تھا کہ ’وہ ڈرامے کے بہت پیسے لیتے ہیں، اگر انہیں ماہرہ خان کے ساتھ ڈرامہ آفر ہوا تو وہ یقیناً زیادہ معاوضہ ہی لیں گے مگر فلم بغیر معاوضے کے بھی کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.