شوبز

"کسی کی مسکراہٹوں پہ ہو نثار، کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار”…زارا نور عباس

اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے ان کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زارا نور عباس اپنی خالہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہیں تھیں اگرچہ وہ بسا اوقات ملک اور دنیا کے موجودہ حالات پر اسٹوری کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار ضرور کرتی تھیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ صارفین کی مشکور تھیں، پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ میں کچھ دن سے اچھا محسوس نہیں کررہی تھی۔

زارا نے بھارتی اداکار راج کپور کے گانے کے کچھ بول شیئر کیے جو کہ یوں تھے

‘کسی کی مسکراہٹوں پہ ہو نثار، کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، کسی کے واسطے ہو تیرے دل میں پیار، جینا اسی کا نام ہے’۔

اداکارہ کا یہ شیئر کرنے کا یہ ہی مطلب تھا کہ ’زندگی میں چاہے کچھ بھی ہوجائے بالآخر انسان کو جینا ہی ہوتا ہے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.