شوبز

شاعرہ رائے پاکستان کی پہلی”مس ٹرانس” منتخب

لاہور سے تعلق رکھنے والی شاعرہ رائے ملکی تاریخ کی پہلی مس ٹرانس پاکستان منتخب ہوگئیں۔

لاہور کی ماڈل اور گلوکارہ شاعرہ رائے پاکستان کی پہلی مس ٹرانس بیوٹی کوئین بن گئیں، تاج پوشی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں پاکستان کے ساتھ دبئی سے آئی ہوئی نامور میک اپ آرٹسٹ اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی جب کہ مس پاکستان اریج چوہدری نے شاہرہ رائے کو مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنایا۔

مس ٹرانس پاکستان شاعرہ رائے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی بیوٹی کوئین بننے کی بڑی خوشی ہے، میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ یہ ٹرانس جینڈر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ مس پاکستان اریج چوہدری اور نامور میک اپ آرٹسٹ ابیحا مامون نے بھی شاہرہ رائے کی بیوٹی کوئین بننے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مس ٹرانس پاکستان مقابلہ کینیڈا میں ہوا تھا جس کے فائنل مقابلے میں شاعرہ رائے نے 10 شرکاء کو ہرا کر مس پاکستان بیوٹی کوئین کا اعزاز اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.