شوبز

جویریہ سعود”عورت گردی” کا شکار

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر بہت جلد ویب سیریز ’’عورت گردی‘‘ نشر کی جائے گی۔

جب سے اس ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے سوشل میڈیا پر ویب سیریز کے موضوع اور اس میں جویریہ سعود کے کردار سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں جو زبان اور جملے استعمال کیے گئے ہیں ان پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اکثر اس طرح کے جملے اور مناظر بھارتی ویب سیریز میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اس ویب سیریز کا موضوع ’’عورت مارچ‘‘ ہے۔ ویب سیریز میں جویریہ سعود سماجی کارکن شبنم کا منفی کردار نبھارہی ہیں۔ تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ جویریہ ’’عورت گردی‘‘ میں مشہور سماجی کاکرن ماروی سرمد کا کردار ادا کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ ویب سیریز ’’عورت گردی‘‘ میں جویریہ سعود کے علاوہ علی خان بھی اہم کردار کررہے ہیں۔ یہ ویب سیریز اردو فلکس پر 4 جون 2021 کو پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.