شوبزفیچرڈ پوسٹ

سستی شہرت کی بھوک نے صف اوّل کی ٹی وی اداکارہ عائزہ خان کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا کہ ان کے مداح افسردہ ہو گئے

عائزہ خان کی جانب سے اپنے ا نسٹا گرام اکاونٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی گئی ہے

سستی شہرت کی بھوک نے صف اوّل کی ٹی وی اداکارہ عائزہ خان کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا کہ ان کے مداح افسردہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سپر سٹاراداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ اب عائزہ خان کے مداح اپنی من پسند اداکارہ کو ٹی وی سکرین سمیت ٹک ٹاک پر بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ خوشخبری عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ شام اپنے ا نسٹا گرام اکاونٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔

عائزہ خان نے اپنی ایک مختصر سی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گیتی نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں گیتی نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ کا نام رکھا ہے۔ عائزہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.