شوبز

بھارتی اداکارہ لیزارے کے گھر کی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

لیزا کے مداحوں کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ کہاں مقیم ہیں اوروہ کونسی خوبصورت جگہ ہے جہاں انہوں نے رہائش اختیار کررکھی ہے

بھارتی اداکارہ لیزا رے نے سوشل میڈیا پر اپنی رہائش گاہ کی تصاویر شیئرکی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں اور رہائش کے مقام کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیزا رے نے انسٹاگرام پر گھر سے لی گئی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں قدرتی مناظر، ہریالی، پہاڑ اور اڑتے بادل دیکھ کر صارفین حیران ہیں اور گھر کی تعریف کررہے ہیں۔ لیزا کے مداحوں کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ کہاں مقیم ہیں اوروہ کونسی خوبصورت جگہ ہے جہاں انہوں نے رہائش اختیار کررکھی ہے۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس جگہ پر مقیم ہیں یا یہ خوبصورت وادی کہاں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.