شوبز

آمنہ سلطانی کا نیا صوفیانہ کلام "فقیرا” ریلیز

صوفی گلوکارہ و نعت خواں آمنہ سلطانی کا نیا صوفیانہ کلام ” فقیرا” ریلیز کردیا گیا جس کا میوزک  فخر عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ پیمبر ریکارڈز کے پلیٹ فارم سے میوزک ویڈیو کو جاری کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو خرم خالد نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔اس بارے میں آمنہ سلطانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے نعت خوانی کر رہی ہوں بہت سے نعتیہ کلام کو انگلینڈ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے جاری کرچکی ہوں اب صوفیانہ کلام پر مبنی ویڈیو فقیرا ریلیز کی گئی جسے سوشل میڈیا سمیت دیگر میوزک پلیٹ فارم سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی آواز سے محنت لگن سے صوفی سنگرز میی نام بنانا چاہتی انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین صاحبہ نصرت فتح علی خان میرے پسندیدہ گلوکارہیں۔اس فقیرا کلام کا میوزک معروف موسیقار میوزک پروڈیوسر فخر عباس نے بہت شاندار ترتیب دیا جن کے میوزک کمپوزیشن میی ہمیشہ منفرد کام دیکھنے کو ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.