شوبز

لوگ کیا کرتے ہیں مجھے کوئی پرواہ نہیں؛ماورہ حسین

اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ اگر کوئی چیز میں ایسی دیکھوں جو میرے دل کو محسوس ہوتی ہے تو میں ضرور اس پر بات کرتی ہوں، تاہم کوشش ہوتی ہے کہ کوئی متنازع بات نہ کہوں ۔

ماورہ حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی مسائل سے متعلق آواز اٹھانے کا اظہار میرا سیٹھی ویب شو میں کیا۔

ماورہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم ایشو ہے جس پر آپ کو بہت محتاط ہوکر چلنا پڑتا ہے، کیونکہ اگر آپ کسی ایک مسئلے پر بات کرتے ہیں تو آپ سے کہا جاسکتا ہے کہ آپ نے دوسرے مسئلے پر تو بات ہی نہیں کی، اس کا مطلب ہے آپ برے ہی ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ذات کو مشکل میں ڈالے بغیر میں معاشرے کے لیے جو کچھ کرسکتی ہوں وہ ضرور کروں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی کبھی پرواہ نہیں رہی کہ ٹرینڈ کیا کررہا ہے،اس کا مطلب ہے بہت سے لوگ اس مسئلہ پر آواز اٹھارہے ہیں اس لیے اس پر میری رائے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.