شوبز

مہوش حیات دوسروں کے نقش قدم پر؛وڈیو وائرل

 اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرتی ویڈیو بنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے  انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ٹرینڈ کررہی ہے جس میں صارفین ’رن وے‘ نامی فلٹر کا استعمال کرکے مختلف اور دلکش ویڈیوز بناکر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کررہے ہیں۔’رن وے‘ فلٹر جہاں صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تو وہیں مہوش حیات نے بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بننے میں خاص دیر نہیں کی۔

مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’رن وے‘ فلٹر پر بنائی گئی اپنی دلکش ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مخلتف پوز بنارہی ہیں۔اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے گھر کی چھت پر بنائی جبکہ اُنہوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اپنا پیار اور مثبت پیغامات بھیجیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.