شوبز

معروف ٹک ٹاک اسٹارز نے دھوم دھام سے شادی کرلی

ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ایم جے احسن اور ڈاکٹر مدیحہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالوورز کے ساتھ دلچسپ انداز میں اداکاری کرنے والے محمد احسن شفقت سے گزشتہ روز نکاح کیا۔دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بتایا۔

نکاح کی تقریب میں ٹک ٹاک جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب سمیت ربیکا خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل ڈاکٹر مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈھولکی کی دلکش تصویریں اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.