شوبزفیچرڈ پوسٹ

ملک کی معروف ماڈل و اداکارہ زنیب قیوم نے شادی کے 10 ماہ بعد ہی طلاق کیوں لے لی تھی؟ وجہ خود ہی منظر عام پر لے آئیں

میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے

ملک کی معروف ماڈل و اداکارہ زنیب قیوم نے شادی کے 10 ماہ بعد ہی طلاق کیوں لے لی تھی؟ وجہ خود ہی منظر عام پر لے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے اپنی شادی اور صرف دس ماہ کے بعد ہی طلاق ہو جانے پر پہلی مرتبہ بات کی ہے۔اداکارہ زینب قیوم کا کہنا تھا کہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔ زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں کیسے ناکام ہوگئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں زینب قیوم نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے بارے میں بھی بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ اداکارہ زینب قیوم نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئی جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.