شوبز

امتیابھ بچن نے بولڈ اداکارہ سنی لیون کے کمپلیکس میں اپارٹمنٹ کیوں خریدار اس کی قیمت کتنی ہے؟ چودہ طبق روشن کر دینے والی خبر آگئی

امیتابھ بچن نے ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا جس کی رقبہ 5184سکوائر فٹ‘اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی سکوائر فٹ ہے

امتیابھ بچن نے بولڈ اداکارہ سنی لیون کے کمپلیکس میں اپارٹمنٹ کیوں خریدار اس کی قیمت کتنی ہے؟ چودہ طبق روشن کر دینے والی خبر آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن نے 31 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا، اسی کمپلیکس میں سنی لیون نے 16 کروڑ بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ مارچ میں خریدا تھا۔ امیتابھ بچن نے ممبئی کے پوش علاقے میں ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی رقبہ 5184 سکوائر فٹ ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی سکوائر فٹ ہے، یہ اپارٹمنٹ ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں اور 28 ویں منزل پر موجود ہیں۔اپارٹمنٹ کی کل مالیت 31 کروڑ بھارتی روپے بن رہی ہے جبکہ امیتابھ اپارٹمنٹ کی سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 62 لاکھ بھارتی روپے بھی جمع کراچکے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ کے ساتھ انہیں چھ گاڑیوں کی پارکنگ بھی دی گئی ہے جبکہ اس پروجیکٹ میں اداکارہ سنی لیون اور دیگر اداکاروں کے بھی اپارٹمنٹ موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.