شوبز

حمزہ علی عباسی اور بیٹے کی تصاویر نے دھوم مچادی

اداکارنےاپنےبیٹےمصطفیٰ کےہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پرشیئرکرکے مداحوں کو خوش کردیا

فلم وٹی وی انڈسٹری کےاداکارحمزہ علی عباسی نےاپنےبیٹےمصطفیٰ کےہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پرشیئرکرکے مداحوں کو خوش کردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ رہنے والے حمزہ علی عباسی نے طویل عرصے کے بعد اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ہمراہ لی گئیں اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور وہ اسلام آباد میں اپنے گھر کی چھت پر موجود ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’اللّٰہ تعالیٰ‘ کا شُکر ادا کیا۔ اداکار نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب حمزہ علی عباسی اور اُن کے بیٹے کی تصویروں سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.