شوبز

ریما خان کی امریکا میں سجاد علی کےگانے پرٹک ٹاک ویڈیو

ریما خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو گلوکار سجاد علی کے مقبول ترین گانے ’بارش‘ پر بنائی

ماضی میں لالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ ریما خان نے امریکا کی بارش میں گلوکار سجاد علی کے گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ حال ہی میں ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں امریکا کی بھیگی سڑکوں پر واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان امریکا کی بارش اور خوبصورت موسم سے کافی لطف اندوز ہورہی ہیں۔ ریما خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو گلوکار سجاد علی کے مقبول ترین گانے ’بارش‘ پر بنائی۔

https://www.instagram.com/p/CPXcovQB-T9/

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بارش‘ لکھا اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ’یہ سجاد علی کا بہترین گانا ہے۔‘ ریما خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک 99 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سجاد علی کا گانا ’بارش‘ گزشتہ سال فروری میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے میں سجاد علی کے ساتھ اُن کے بیٹے خوبی علی اور اداکارہ ریما خان نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اس گانے کی پروڈکشن اور کمپوزیشن سجاد علی نے کی تھی جبکہ گانے کو تحریر بھی گلوکار نے ہی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.