شوبز

بلال قریشی اور عروسہ بلال کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

 اداکارہ عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بلال قریشی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتایا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکار بلال قریشی اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اٹھائے نظر آرہے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں بلال قریشی نے مداحوں کو بیٹے کے نام سے بھی آگاہ کیا اور لکھا کہ ‘میرا بیٹا رومان الحمداللہ’۔

بلال قریشی کی مذکورہ پوسٹ کے بعد مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے انہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.