شوبز

امریکی گلوکارہ نےچھوٹی عمرمیں بڑا کارنامہ انجام دیدیا

اولیویا روڈریگواپنی سحرانگیزآوازسےبرطانوی میوزک چارٹس پرراج کرنےوالی سب سےکم عمرترین گلوکارہ بن گئی ہیں

امریکی گلوکارہ اولیویا روڈریگواپنی سحرانگیزآوازسےبرطانوی میوزک چارٹس پرراج کرنےوالی سب سےکم عمرترین گلوکارہ بن گئی ہیں۔ گلوکارہ اولیویا روڈریگونےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرچند تصاویراورچارٹ ڈیٹا کےایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکیا ہے۔ اولیویا روڈریگو نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سب کا شکریہ جنہوں نے’سور‘ کو سُنا، یہ واقعی میری زندگی کا سب سے اچھا ہفتہ رہا ہے جس کے لیے ہر ایک کی بہت شُکرگزار ہوں۔‘

https://www.instagram.com/p/CPcWypuLisF/

گلوکارہ اولیویا روڈریگو کا البم ’سور‘ رواں 21 مئی ریلیز ہوا اورصرف چند ہی دنوں میں ان کا یہ پہلا البم برطانیہ کےمیوزک چارٹ پر پہلےنمبرپرآگیا ہے۔ اس کامیابی نےگلوکارہ کی خوشی کودُگنا کردیا ہےکیونکہ وہ باضابطہ برطانیہ کےمیوزک چارٹ پربیک وقت ڈبل اسکور کرنے والی کم عمرترین گلوکارہ بن گئی ہیں۔ اس سےقبل اولیویا روڈریگوکا سنگل میوزک ٹریک ’گڈ فار یو’ نےبھی میوزک چارٹ پرٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.