شوبز

اداکارہ حرا مانی کس کس کےساتھ ڈانس کررہی ہیں؟

اداکارہ نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکرکے مداحوں کے دل جیت لیے

اداکارہ حرا مانی کس کس کےساتھ ڈانس کررہی ہیں؟پتا چل گیا،معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ ڈانس کررہی ہیں۔ ایک منٹ 10 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں حرا مانی اور اُن کے بھائی بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’تُو چیز بڑی ہے مست‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ حرا مانی نے ویڈیو کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت عرصے کے بعد مجھے میری شادی سے پہلے کا وقت یاد آگیا کہ جب ہم تینوں بہن بھائی شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈانس کرتے تھے۔‘

اداکارہ نےلکھا کہ ’ہم بہن بھائی چاہےکتنےہی بڑے کیوں نہ ہوجائیں،ہم جب بھی اکٹھا ہوتےہیں توپھرسےبچپن کی یادوں میں کھوکربچے بن جاتے ہیں۔‘ اُنہوں نےلکھا کہ ’ماضی میں ہم بہن بھائیوں نےایک ساتھ بہت ہی اچھا وقت گُزارا ہےاورہم اپنے آنے والے وقت میں بھی ہمارے خوبصورت ماضی کونہیں بُھولیں گے۔‘ حرا مانی نےمزید لکھا کہ ’آپ کا ماضی مستقبل ہے اورمستقبل ماضی ہے۔‘ واضح رہےکہ اداکارہ نے صرف چند منٹ پہلےہی انسٹاگرام پریہ ویڈیو شیئرکی ہےجس پرمداحوں کی جانب سےتعریفی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.