شوبز

سابق بھارتی اداکار ثناء خان کے شوہر مفتی انس کو ایسا کونسا مرض لاحق تھا کہ انہیں اسپتال پہنچانا پڑا؟ تشویشناک خبر منظر عام پر

شوہر کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،ان کے ٹیسٹ کر لیے ہیں اور ان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے

سابق بھارتی اداکار ثناء خان کے شوہر مفتی انس کو ایسا کونسا مرض لاحق تھا کہ انہیں اسپتال پہنچانا پڑا؟ تشویشناک خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ایک دن میں تین مختلف اوقات میں ڈرپس لگائی گئی ہیں کیونکہ وہ بہت کمزوری محسوس کررہے ہیں۔ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز ثنا خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ کی سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے شوہر مفتی انس ہسپتال میں موجود تھے جہاں انہیں ڈرپ لگ رہی تھی۔ثنا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مفتی انس کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مفتی انس کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مفتی انس کو مختلف ملٹی وٹامنز دیے گئے اور ڈرپ بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سب ان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ثنا خان نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے شوہر ڈرپ لگنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.