شوبز

عثمان مختار نئی ڈرامہ سیریل میں ماہرہ خان اور کبری خان کیساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل”ہم کہاں کے سچے تھے“ میں تینوں ادکار ایک ساتھ جلوہ گر، ماہرہ خان پانچ سال بھی ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی

عثمان مختار نئی ڈرامہ سیریل میں ماہرہ خان اور کبری خان کیساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار‘ یہ پہلا موقع ہے کہ تینوں اداکار ایک ساتھ ٹی و ی سکرین پر دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان مختار اپنے اگلے ڈرامہ سیریل میں ماہرہ خان اور کبری خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ معروف اداکار عثمان مختار ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل”ہم کہاں کے سچے تھے“میں ماہرہ خان اور کبری خان کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب تینوں اداکار ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے، ڈرامہ عمیرہ احمد کے مشہور ناول پر مبنی ہوگا، جبکہ ”پیار کے صدقے“کے ہدایت کار فاروق رند اس کی ہدایات دیں گے۔ ”ہم کہاں کے سچے تھے“سول فرائے فلمز اور ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ماہرہ خان اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر پانچ سال کے بعد اپنی واپسی کو یقینی بنارہی ہیں، عثمان مختار جو اس ڈرامے میں ان کے مد مقابل نظر آئیں گے اس سے قبل انہیں ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ثبات میں سال 2020 میں سارہ خان کے مد مقابل دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.