شوبز

صبا قمر نے معروف بھارتی اداکار کی یادیں دل سے لگا کر رکھ لیں

 اداکارہ صبا قمر نے مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دی ہوئی عیدی آج بھی ان کے پاس موجود ہے۔

صبا قمر نے حال ہی میں اے آر وائی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مرحوم عرفان خان کے ساتھ کچھ یادوں کا تذکرہ کیا۔

میزبان نے اداکارہ کے انسٹاگرام پر موجود ایک تصویر کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ ‘یہ اس وقت کی ہے جب فلم ہندی میڈیم کی شوٹنگ دہلی میں جاری تھی اور اس دوران عیدالاضحیٰ آگئی’۔صبا کا کہنا تھا کہ ‘وہ میری پہلی عید تھی جب میں اپنے گھر پر موجود نہیں تھی، میں نے عرفان سے کہا کہ مجھے عیدی چاہیے تو انہوں نے مجھے عیدی دی تھی’۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘عرفان کا دیا ہوا یہ نوٹ آج بھی میرے پاس موجود ہے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.