شوبز

عمران عباس کو”چوتھی شادی”کی مبارکباد

 اداکار عمران عباس نے دو دن پہلے اپنی شادیوں سے متعلق جھوٹی خبروں کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے یوٹیوبرز اور بلاگرز پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

عمران عباس نے 29 مئی کو فیس بک پر بعض سوشل میڈیا پوسٹس اور یوٹیوب چینلز کی خبروں کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ میں ان کی چوتھی شادی کرادی گئی۔انہوں نے اداکارہ علیزے شاہ، اشنیٰ شاہ اور صبور علی سمیت عروہ حسین سے اپنی شادی کی جھوٹی خبروں سے متعلق اسکرین شاٹ شیئر کیے تھے۔

عمران عباس نے فیس بک پوسٹ اور انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹی خبروں پر برہمی اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا ایسے یوٹیوبرز کو چند کلکس کے حصول کے لیے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں؟عمران عباس نے لکھا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ان کی چار شادیوں کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ آخری ہفتے میں ان کی اشنیٰ شاہ سے پھر طلاق کے بعد ان کی شادی عروہ حسین سے کرنے کی خبر پھیلائی گئی۔

عمران عباس کی مذکورہ پوسٹ پر کئی افراد نے مزاحیہ کمنٹس کرکے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اب انہیں بھی شادی کرلینی چاہیے۔

اداکار سید جبران نے بھی مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے ان کی پوسٹ پر لکھا تھا کہ ’علیزے، صبور، اشنیٰ اور عروہ، چار ہوگئیں اور میرے خیال میں اب عمران عباس کا شرعی کوٹا بھی پورا ہوگیا‘۔

سید جبران کے تبصرے پر عمران عباس نے بھی مزاحیہ جواب دیا تھا کہ یہ صرف اس سال کا کوٹا ہے، پچھلے سالوں کے کھاتے الگ ہیں۔

ان کی باتیں جاری تھیں کہ ڈرامہ نگار ساجی گل نے بھی عمران عباس کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس مرتبہ تو نکاح پر نکاح، اگلی بار حلالہ؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.