شوبز

اگر میری ماں بھی سپر اسٹار ہوتی تو۔۔۔ امر خان کا انڈسٹری سے گلہ

امر خان نے اپنی والدہ اداکارہ ‘فریحہ جبین’ سے متعلق کہا کہ مجھے آج تک میری والدہ کی وجہ سے کوئی کام نہیں ملا کیونکہ وہ ایک اسٹار نہیں بلکہ اداکارہ تھیں۔

امر کا کہنا تھا کہ ‘میرے نانا ایک فلمساز تھے اس کے باوجود وہ میری والدہ کے اس انڈسٹری میں آنے کے خلاف تھے، میری ماں نے اپنے طور پر بہت محنت کی ہے اور اگر لوگ مجھے اس وجہ سے پیار کرتے ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے’۔امر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ‘مجھے اپنی ماں کی وجہ سے نا ہی پہلا بریک ملا اور نا ہی ان کی وجہ سے آج تک کوئی کام ملا کیونکہ وہ ایک اداکارہ تھیں، اسٹار نہیں تھیں’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘آج بھی جب صبح اٹھ کر انہیں فون پر اپنے رکے ہوئے چیک مانگتے ہوئے دیکھتی ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسٹار نہیں ہیں’۔

اقربا پروری سے متعلق اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھ پر دوسرے اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ ذمہ داری تھی کیونکہ اس تیسری پیڑھی میں کوئی اسٹار نہیں ہے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.