شوبز

"جب اللہ نے چاہا تو”۔۔۔۔ منگنی کے سوال پر جنت مرزا کا مشکوک جواب

نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُن کی ٹک ٹاکر عُمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’اُنہوں نے مجھ سے کہا جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟ تو میں نے کہا نہیں، پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.