شوبز

طنزو مزاح سے بھرپور اداکاری کرنے والے اداکار رفیع خاور عرف ننھا کے قاتل آج تک کیوں نہیں پکڑے گئے؟ حیرت انگیز راز سے پردہ اٹھ گیا

مردہ جسم کے ساتھ ہی ایک دو نالی بندوق پڑی تھی اور کچھ ہی فاصلے پر ایک خط جس میں لکھا تھا کہ میں اپنی مرضی سے خودکشی کر رہا ہوں

طنزو مزاح سے بھرپور اداکاری کرنے والے اداکار رفیع خاور عرف ننھا کے قاتل آج تک کیوں نہیں پکڑے گئے؟ حیرت انگیز راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائنگ روم میں اپنے وقت کی مشہور فلم اداکار و کامیڈین کی لاش پڑی تھی اور ان کے جسم سے نکلنے والا خون ایک چھوٹے تالاب کی شکل اختیار کر چکا تھا۔ مردہ جسم کے ساتھ ہی ایک دو نالی بندوق پڑی تھی اور کچھ ہی فاصلے پر ایک خط جس میں لکھا تھا کہ میں اپنی مرضی سے خودکشی کر رہا ہوں لہذا میری موت کا ذمہ دار کسی دوسرے شخص کو نہ ٹھہرایا جائے۔ رفیع خاور المعروف ننھا کو دنیا سے گئے 35 برس ہو گئے ہیں لیکن ان کی پراسرار موت کا معمہ آج تک حل نہیں ہوا۔ پولیس نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے اس کیس کی فائل بند کر دی تھی مگر ان کے بہت سے ساتھی آج بھی اس موت کو خودکشی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

رفیع خاور ننھا کی زندگی کی ابتدا خوشیوں، کامیابیوں اور قہقوں سے لبریز تھی لیکن ان کا انجام انتہائی دلخراش تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ننھا نے دو نالی بندوق اپنے منھ میں رکھ کر گولی چلائی تھی جس سے ان کا کھوپڑی اڑ چکی تھی اور عقب میں موجود دیوار خون سے لت پت تھی۔ جس رات ننھا کی موت واقع ہوئی اس رات انھوں نے اپنے دوست علی اعجاز کو فون کیا تھا۔ علی اعجاز نے اپنی زندگی میں مجھے بتایا تھا کہ ننھا زندگی کے آخری ایام میں انتہائی ڈپریشن کا شکار تھے، انھوں نے ایک عرصہ سے شراب نوشی اپنی عادت بنا لی تھی اور اس رات بھی وہ نشے میں تھے۔ ان کے ساتھی اداکار اور فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات بتاتی ہیں کہ ننھا نے اپنی زندگی کی آخری رات اداکارہ نازلی کے ہاں گزاری جہاں ایک برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا، وہ آدھی رات کے بعد اپنے گھر واپس لوٹے اور صبح ڈرائنگ روم میں مردہ پائے گئے۔

اپنے عروج کے دور میں ننھا اپنی ساتھی اداکارہ نازلی سے عشق کرنے لگے تھے اور یہ بات بھی مشہور ہوئی کہ دونوں شادی کر چکے ہیں ہیں تاہم نازلی نے بعد میں دعوی کیا تھا ان دونوں کے مابین دوستی ضرور تھی لیکن انھوں نے نکاح نہیں کیا تھا۔ ننھا کے اہلخانہ، ان کی پہلی بیوی اور بیوی کے بھائیوں کو ننھا اور نازلی کے تعلقات پر شدید اعتراض تھا اور اس عشق کا چرچہ نگار خانوں میں زبان زد خاص و عام تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.