شوبز

یاسر حسین نے مشہور پروڈکشن ہاؤس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیوں کیا؟

اداکار یاسر حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ 2 جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ ہونے کے معاملے پر پروڈکشن ہاؤس کو بھی سزا ملنی چاہیے۔

پولیس نے 2 جون کو بتایا تھا کہ ڈی ایچ اے میں ایک بنگلے پر ڈرامے کی  ریکارڈنگ کے دوران وہاں تعینات گارڈ کی فائرنگ کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق شوٹنگ کے لیے حاصل کیے گئے بنگلے پر تعینات گل بی نامی گارڈ کی فائرنگ سے 22 سے 40 سال کی عمر کے 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائرنگ کے واقعے میں ڈرامے کی کاسٹ سمیت ٹیم میں شامل دیگر ارکان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔

تاہم مذکورہ واقعے کے بعد یاسر حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ گارڈ کے ساتھ ساتھ ڈرامے کو بنانے والے پروڈکشن ہاؤس کے خلاف بھی ایکشن لیا جانا چاہیے۔

یاسر حسین نے مذکورہ واقعے پر انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ شوٹنگ کے دوران گارڈ نے پروڈیوسرز یا اداکاروں پر گولیاں نہیں چلائیں بلکہ ان غریب افراد پر چلائیں جو ایک ہزار روپے کے عوض یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں، جو گھر سے باہر پارکنگ میں کھانا کھاتے ہیں اور ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں نہیں بیٹھتے۔

یاسر حسین نے مزید لکھا کہ مذکورہ واقعے کی سزا گارڈ کے ساتھ ساتھ پروڈکشن ہاؤس اور اس بد صورت سسٹم کو بھی ملنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.