شوبز

ایمن سلیم نے راتوں رات "شہرت” کیسے حاصل کی؟ اہم انکشاف

اداکارہ ایمن سلیم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایمن سلیم کے فین پیجز کی بڑھتی ہوئی تعداد واضح نظر آ رہی ہے۔

ایمن سلیم نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ’میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی محبت اور ساتھ کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.