شوبز

ہانیہ خان نےڈاکٹرعامرلیاقت سےشادی کےثبوت پیش کردئیے

رکن سندھ اسمبلی عامرلیاقت حسین کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ نےنئےانکشافات کردئےہیں

ہانیہ خان نےڈاکٹرعامرلیاقت سےشادی کےثبوت پیش کردئیے، پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اوررکن سندھ اسمبلی عامرلیاقت حسین کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ عامرنےنئےانکشافات کردئےہیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پریس کلب میں اپنی بہن ایمن خان کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےہانیہ عامرنےعامرلیاقت حسین کے ساتھ اپنی شادی کےثبوت پیش کیے،اورمیڈیا کوبتایا کہ میری بہن ایمان خان عامرلیاقت حسین کےساتھ شادی کی گواہ ہے۔

ہانیہ کا کہنا تھا کہ میں کلمہ پڑھ کرقسم کھاتی ہوں کہ میں عامرلیاقت حسین کی بیوی ہوں۔ عامرلیاقت نےمجھےہمیشہ یقین دلایا کہ وہ میرے ساتھ ہے، رواں سال نومارچ کوہم ملےتھےعامرنےمجھےموبائل گفٹ کیا تھا۔ ہانیہ نےکہا کہ جب میری اورعامرکی شادی ہوئی تب ان کی زندگی میں بشریٰ اورطوبی نہیں تھیں۔ عامرنےمجھےکہا کہ میں شادی ظاہرنہیں کرسکتا، اگرتم نےاس شادی کا بتایا تومیں انکارکردوں گا۔

ہانیہ نےپریس کانفرنس کےدوران کہا کہ میرا اورعامرلیاقت حسین کا نکاح ایکسپریس ٹی وی میں ہوا، میں پارلیمنٹ لاجز بھی جاتی رہی۔ ہانیہ نے انکشاف کیا کہ مجھ پرگزشتہ ماہ 26 مئی کو قاتلانہ حملہ ہوا۔ لیکن خوش قسمتی سےمیں بال بال بچ گئی۔ ہانیہ نےیہ دعویٰ بھی کیا کہ کچھ لوگوں نےمجھےدھمکیاں دی ہیں کہ میں اپنا منہ بند رکھوں بصورت دیگرمجھےاورمیرے اہل خانہ کو قتل کردیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.