شوبز

اس وقت بہت چھوٹی تھی جب ایک شخص نے۔۔۔۔ مہر بانو کا خوفناک انکشاف

اداکارہ مہربانو نے انکشاف کیا ہے  کہ جب پہلی بار ہراساں کیا گیا تو انہیں صباء قمر نے بچایا تھا۔

ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مہر بانو نے سیٹ پر ہونے والی جنسی ہراسانی سے متعلق گفتگو کی اور دوران شوٹنگ ہراسانی کے تجربے پر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ’دوران شوٹنگ مجھے سیٹ پر مائیک والے کی جانب سے ہراساں کیا گیا، اس وقت چونکہ کم عمر تھی لہٰذا نہیں سمجھ پارہی تھی کہ یہ کیا ہورہا ہے بس میں حیران تھی‘۔ ’صبا بھی اس وقت سیٹ پر موجود تھیں، یہ بات صبا کو بتائی تو انہوں نے میرے لیے آواز اٹھائی اور اس مائیک والے کو شوٹنگ سے ہی نکلوادیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے یاد ہے یہ وہ واحد لمحہ تھا جب کسی ساتھی اداکار نے مجھے تحفظ دیا اور میرے لیے مضبوط اسٹینڈ لیا تھا، اس لمحے مجھے سمجھ آیا کہ مجھے شعور کی ضرورت ہے جس سے میں جان سکوں میرے ساتھ اور دوسروں کے ساتھ کیا ہورہا ہے تاکہ میں آواز اٹھاسکوں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.