شوبز

لاہور میں تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ؛مقدمہ درج

لاہور میں رائیونڈ روڈ پرنامعلوم کارسواروں نے تبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رائیونڈ روڈ پر بس نے ایک کار کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان غصے میں آگئے اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہےکہ نامعلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جب کہ بس کے مالک نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.