شوبز

Khouj Exclusive….ریجا علی کے گھر بیٹی کی پیدائش

اداکارہ ریجا علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہیں دوستوں اور رشتہ داروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ریجا علی نے کیرئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پی ٹی وی اور پرائیویٹ چینلز کے بے شمار ڈراموں میں کام کرتے ہوئے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

ریجا علی نے چند سال پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان پروڈیوسر عرفاں خان سے شادی کی تھی جو ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں جہاں گزشتہ روز ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جو ان کی پہلی اولاد ہے۔

ریجا علی نے ” کھوج نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ ہرعورت ماں بننے کی خواہش مند ہوتی ہے اور میری یہ خواہش کئی سال بعد پوری ہوئی ہے۔میں اس حوالہ سے بھی خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی عطا کی ہے۔

ریجا علی نے مزید بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام فاطمہ رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.