شوبز

احمد مجید الگوریہ کی شارٹ فلم”روڈ ٹرپ” ریلیز

نوجوان اداکار احمد مجید الگوریہ  اب  فیروز خان کے ساتھ ڈائی جسٹیو شو ٹائم کی شارٹ فلم ’روڈ ٹرپ‘ میں نظر آئیں گے۔

فلم ایک ایسے غیر ارادی سفر کے گرد گھوم رہی ہے جس کے نتیجے میں کچھ ایسے فیصلے لیے جائیں گے جو کہانی کے دونوں مرکزی کرداروں کو واطن واپسی پر مجبور کر دیں گے ۔ نعیم علی کی لکھی گئی اس کہانی کو ہدایات دی ہیں سلطان غنی افضل نے جبکہ اسے پروڈیوس کیا ہے دانش خواجہ نے۔فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرز میں عمیر مصطفیٰ اور سلطان غنی افضل شامل ہیں۔اداکارہ والیہ نجیب بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

فلم اور ساتھی فنکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد مجیدالگوریہ نے کہا کہ ’میں اس بڑے پراجیکٹ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں کیونکہ اس میں مجھے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے دوران اداکار فیروز خان کے ساتھ سیٹ پر گزارے گئے وقت میں مجھے اُن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اب ناظرین کے تاثرات کا انتظار ہے۔
مختصر دورانیے کی یہ فلم یو ٹیوب چینل ڈائی جیسٹیو پر ناظرین کیلئے دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.